مختلف کھیل مقابلوں میں انجمن کالج کے طلباء کی بہترین کارکردگی جاری ،چکبالور میں انجمن کے عبدالقادر طلال نے حاصل کیا گولڈ میڈل

بھٹکل 29؍ اکتوبر 2018(فکروخبرنیوز) انجمن حامئ مسلمین کے طلباء انٹر کالج منعقدہ مختلف کھیل مقابلو ں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چکبالور کے ایس جے سی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں منعقدہ وی ٹی یو کے اکیسویں انٹر کالج اتھلیٹک مقابلوں میں انجمن کو ایک اور گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔ فکروخبر کے مطابق انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے طلباء نے وی ٹی یو کے اکیسویں انٹر کالج اتھلیٹک مقابلوں میں انجمن کے طالب علم نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔ وی ٹی یو کے اکیسویں انٹر کالج اتھلیٹک مقابلہ چکبالور ایس جے سی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کمپس میں منعقد کیا گیا جس میں انجمن کی جانب سے بھی متعدد طلباء نے حصہ لیا تھا۔ ہیمر تھرو میں عبدالقادر طلال نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ، محمد سعود مرچنٹ نے ہیمر تھرو میں اور محمد ثقلین شیخ نے ٹرپل جمپ میں برونز میڈل حال کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود فزیکل ڈائریکٹر الطاف صاحب نے مذکورہ طلباء کو مبارکبادی پیش کیا ہے۔

Share this post

Loading...