بس اڈے پر روزانہ بڑی محنت کے ساتھ صفائی کی جاتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ کوڑا دان موجود ہونے کے باوجود بھی وہاں کچرہ نہیں پھینکا جاتا ۔ لہذا ہم اس سلسلہ میں کوشش کریں اور عوام میں اس تعلق سے بیداری پیدا کریں ۔ اس موقع پر جاوید حسین آرمار ، ادئی پرسنا ، محسن کے ، نذیر قاسمجی وغیرہ موجود تھے۔
تیراکی کے دوران ڈوب کر ایک نوجوان کی موت
بنٹوال 18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) اپنے دوستوں کے ساتھ نیتراوتی ندی میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات بنٹوال کے کائی کنجے علاقے میں پیش آئی ہے۔غرق شدہ نوجوان کی شناخت چینپّا پجاری کے بیٹے متھن (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو شیشادری کالج میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق متھن اپنے دوست ،کرن ناگیش ، راج نیش اور نتیش کے ہمراہ کائی کنجے کے نیتراوتی ندی میں تیراکی کے لیے آیاتھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ جلدی میں اپنے ساتھیوں سے پہلے ہی تیراکی کے لیے ندی میں اُتر گیا اور پھر گہرائی میں پھنس گیا چونکہ اس کے ساتھیوں میں کوئی بھی اچھی تیراکی نہیں جانتا تھا تو کسی نے کوشش نہیں کی کہ اس کو بچا سکے۔ بنٹوال پولیس، کے اے ایس پی راہل کمار ، ایس آئی نندا کمار نے جائے وارادات کا معائنہ کیا ۔
Share this post
