انجمن کی طالبہ سندرا ٹائیوان پنٹو نے انٹر کالج اتھلیٹک مقابلہ میں حاصل کیا گولڈ میڈل

بھٹکل 28؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹک یونیورسٹی دھارواڈ کی جانب سے ہوناور ایس ڈی ایم کالج میں منعقدہ تین روزہ اڑسٹھویں انٹر کالج اتھلیٹک مقابلہ 19 -2018-کے ہائی جیمپ کھیل میں انجمن ڈگری کالج اور اینڈ پی جی سینٹر کی طالبہ سندرا ٹائیوان پنٹو نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے اپنے کالج اور شہر کا نام روشن کردیا ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالبہ نے لگاتار دوسری مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔ تین روزہ اس مختلف کھیل مقابلوں میں کاروار ، گدگ، ہاویری اور مختلف تعلقوں سے قریب دو سو کالج کے پندرہ سو سے زائد نمائندوں نے اس میں حصہ لیا اور ہائی جمپ میں مقابلہ میں تقریباً چالیس طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی او ربالآخر سندرا ٹائیوان پنٹو نے ہائی جمپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل بھی مختلف کھیل مقابلوں میں بہترین کاردگی پیش کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کرچکی ہے۔ فزیکل ڈائریکٹر کے کلیم اللہ نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...