انجمن انجینئرنگ کالج میں اسٹیم 2019کا انعقاد، طلباء نے سائنسی نمائش کا کیا اہتمام

بھٹکل:  یکم اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتام پی یوسی سائنس کے طلباء کی صلاحیتوں کے مظاہرہ کے لیے اسٹیم 2019 کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کئی طلباء نے اپنا صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ماڈلس اور اس سے جڑی معلومات بھی فراہم کی۔ فیسٹ میں اترا کنڑا کے ساتھ ساتھ ضلع اڈپی او رضلع جنوبی کنیرا کے کالجوں کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ طلباء کی جانب سے تیارہ کردہ مختلف ماڈلس کو انہوں نے اپنے بہترین اسلوب کے ذریعہ پیش کیا۔ انجمن حامیئ مسلمین کے ذمہ داروں نے اس فیسٹ کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ فیسٹ طلباء کے مستقبل کے لیے ایک سنہرا باب ہوگا اور اس کے ذریعہ سے دیگر طلباء انجمن سے بھی وابستہ ہوں گے۔ اسی طرح بھٹکل مسلم جماعت کیرلا کے ذمہ داروں نے بھی اس پر انجمن کے ذمہ داران سمیت طلباء کو بھی مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر اسٹیج پر انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد باوی کٹے، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز، جنرل سکریٹری تنظیم جناب مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...