بھٹکل 24؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) انجمن انجینئرنگ کالج کے چوتھے سمسٹر میں زیر تعلیم اسنیہا نامی طالبہ مقیم منڈلی بھٹکل نے تیسری مرتبہ بھی میتھس مضمون میں سو نمبرات حاصل کرلیے ، اس طرح پوری یونیورسٹی میں یہ پہلی طالبہ ہے جس نے میتھس مضمون میں لگاتار تیسری مرتبہ سو نمبرات حاصل کرلیے۔ لگاتار تین مرتبہ میتھس مضمون میں سو نمبرات حاصل کرنے کے بعد انجینئرنگ کے پرنسپال مشتاق احمد باوی کٹے کے مطابق چوتھی مرتبہ بھی اگر یہ طالبہ متھیس میں سو فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پوری ریاست میں میتھس مضمون میں سو نمبرات حاصل کرنے والی پہلی طالبہ بن جائے گی۔
Share this post
