بھٹکل: یکم اگست 2019(فکروخبر نیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر اور انجمن پی یو کالج کی جانب سے مشترکہ طور پر انجام دی گئی شجر کاری مہم میں آج طلباء واساتذہ کے ساتھ ساتھ انجمن کے انتظامیہ ممبران اور عہدیداران نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے پہلا پودا گاڑکر اس شجر کاری مہم کی شروعات کی۔ انجمن کے احاطہ میں طلباء اور اساتذہ نے مل کر تیس سے زائد پودے لگائے اور انجمن آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔ اسی طرح عوام کو شجر کاری مہم کی اہمیت بھی بیان کرتے ہوئے ایک خاموش پیغام دیا۔ اس موقع پر انجمن کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری، کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شاہ بندری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
