صد سالہ تقریبات کے جلوس کے موقع پر فکروخبر سے کس نے کیا کہا؟؟

بھٹکل 03؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صد سالہ تقریبات کا آغاز خوبصورت تاریخی جلوس ہوا ۔ جلوس کے اختتام پر انجمن کے ذمہ داروں نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا اور فکروخبر کے کئی ایک سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔ 
 

صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب 
صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے کہا کہ انجمن کے اس جلوس میں تمام لوگوں نے بڑ نے کہی کہ خوشی سے شرکت اور انجمن کے تئیں اپنی دلی محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کئی احباب بیرونی ملکوں سے بھی اس پروگرام کی شرکت کے لیے پہنچے ہیں اور ہماری یہی کوشش رہی کہ اس خوشی کے موقع پر سب لوگ شریک ہوں اور اسی کا نتائج سے آج ہمیں کامیابی مل رہی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی اسی طرح ہمارا افتتاحی پروگرام بھی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوجائے جس کے لیے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔ 

کنوینر صد سالہ تقریبات مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی 
کنوینر صد سالہ تقریبات مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے کہا کہ ہماری دلی خواہش تھی کہ دنیا کے گوشوں میں پھیلے ابنائے قدیم ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ہمارے ساتھ شانہ بشانہ اور کندھے سے کندھا ملاکر اس پروگرام میں شریک ہوتے لیکن بعض لوگوں کی مجبوریاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اس پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے۔ ہمارے ساتھ ان کی شرکت کے لیے ہم نے اس جلوس کو براہِ راست نشر کرنے کا بھی اہتمام کیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ انہوں نے اس جلوس کے ساتھ گویا ہمارے ساتھ وہ شریک رہے ۔ 

جنرل سکریٹری انجمن اسماعیل صدیق صاحب
انجمن کی اگلی صدی تابناک رہے گی ، انہو ں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر انجمن کی بنیاد رکھی تھی او رالحمدللہ اس میں ہم کامیاب ہیں اور یہ ہمیشہ انہی دونوں چیزوں کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن رہے گااور ہماری کوشش یہ رہی گی کہ ہم عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو بھی پرائمری ، ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی پر زیادہ دھیان دیں اور اس کو مزید فعال بنائیں۔ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے ہم نے الفطرہ اسکول کی بھی بنیاد ڈالی ہے ۔ 

جنرل سکریٹری بھٹکل مسلم جماعت  جناب یوسف برماور 

بھٹکل مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری جناب یوسف برماور نے کہ انجمن میں گذرے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انجمن شروع دن سے بنیادی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تعلیم پر بھی توجہ دے رہا ہے اور روز بروز ترقی ہورہی ہے۔ اسکولی سطح پر بھی ترقی ہورہی ہے لیکن حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں مزید ترقی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے الحمدللہ انجمن کے ذمہ داران کام کررہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ آج میں اس جلوس میں خود کی شرکت پر خوشی محسوس کررہا ہوں اور اس بات پر خوشی ہورہی ہے کہ جس طرح طلباء اور دیگر احباب نے انجمن میں جلوس میں شرکت کے لیے پہنچے اور اپنے دلی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ 

Share this post

Loading...