اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سراج الدین نے کہا کہ طلباء کو تعلیمی میدان میں مزید محنت اور جدجہد کی ضرورت ہے۔ بارھویں کے بعد اپنے ڈگری تعلیم کے سلسلہ میں فیصلہ لیں اورسبجیکٹ کے انتخاب میں دوراندیشی سے کام لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ہند، شمالی ہند کے مقابلہ میں تعلیمی میدان میں بہت آگے ہے لیکن ان کو حکومت کی طرف سے صحیح تعاون حاصل نہیں مل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں امسال کے بہترین اساتذہ اور طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔
بیفا فٹ بال ٹیم کی طرف سے انٹر ڈسٹرک فٹ بال کا انعقاد
بھٹکل 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) یہاں کے نوائط کالونی کے وائی ایم ایس اے گراؤنڈ پر کل سے انٹر ڈسٹرک فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروار سے لے کر منگلور تک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ کل سے کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے جیت درج کی ہے ۔ انشاء اللہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل یعنی 26؍ جنوری شام چار بجے کھیلا جائے گا ۔
تنظیم جمعہ مسجد (ملیہ ) کے سامنے پارک کی ہوئی بائک کا سرقہ
بھٹکل 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) ابھی ایک مہینے قبل کی بات ہے کہ یہاں نوائط کالونی میں کھڑی کی گئی ایک بائیک کو کچھ شرپسندوں نے بھٹکل حنیف آباد کے ایک انجان علاقے میں لے جانے کے بعد نذرآتش کردیا تھا ، ابھی تازہ اطلاع کے مطابق دو روز قبل نماز جمعہ کے دوران پارک کی گئی ایک بائیک چوری کرلی گئی ہے ۔ چوری کی ہوئی بائک کا رجسٹریشن نمبر KA-47-6235 ہے ۔ یہ بائک مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سامنے پارک کی گئی تھی ۔ چھان بین کے بعد جب بائیک تک رسائی نہیں ہوپائی تو بائیک کے مالک نے پولیس تھانہ میں کیس درج کیا ہے ۔ پولیس چھان بین کررہی ہے ۔
Share this post
