انجمن کے جنرل سکریٹری جناب قاسمجی محمد انصار صاحب نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی کارکردگی دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ آپ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرتے ہوئے اپنا مستقبل تابناک بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے خصوصی طور سائنس کے شعبہ میں زیر تعلیم طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی یوسی کے بعدوہ انجینئرنگ کی کسی بھی فیلڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن وہ اس شعبہ کو چھوڑ کر دیگر شعبوں میں چلے جاتے ہیں جس کا خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ اس موقع پر انجمن کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاستی سطح پر کراٹے میں دوم مقام اور ضلعی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کیے جانے پرمحمد اسجد ابن عمر فاروق رکن الدین کو اعزاز سے نواز گیا جبکہ ایتھلیٹک میں کالج اور تعلقہ سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے والے حسن سرفراز خطیب کو بھی انعام سے نوازا گیا۔ اسی طرح ریاستی سطح پر ایتھلیٹک میں شرکت کرنے والے طلال ، مدثر بیاری اور حسن سرفراز خطیب کو خصوصی انعام دیا گیا۔ این سی سی میں امسال بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد اسجد ابن عمر فاروق رکن الدین کو خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔۔اس کے علاوہ شمس الضحیٰ کو ثقافتی پروگرام میں اچھی کارکردگی پر انعام دیا گیا۔
Share this post
