بھٹکل: 15/ فروری 2020(فکروخبرنیوز) انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے حالیہ انتخابات کے بعد منتخب ممبرانِ انتظامیہ کی آج پہلی نشست منعقد کی گئی جس میں انجمن کے دستور کی دفعات کے مطابق مزید ممبران کا انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمشنر جناب اسحاق شاہ بندری کے مطابق مسقط (عمان) میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے جناب سہیل ائیکری اور جناب محمد قمر مرچنٹ کو انتظامیہ میں شامل کیا گیا۔ وہیں انجمن کی نئی شق کے مطابق دس ممبران کا انتخاب عمل میں لا یا گیا۔
بھٹکل سے پانچ ممبران میں ایس ایم تمیم ، ڈاکٹر یحی عسکری، شفیع شاہ بندری پٹیل، تنویر کاسرگوڈ اور یحی دامودی
بیرونِ بھٹکل سے پانچ اراکین : معیز معلم (دبئی) انجم کولا (دبئی) ارشد ایس ایم (منگلورو) ارشد کاڈلی (دمام) اور ریحان کوبٹے (جدہ)
اس موقع پر اسحاق شاہ بندری نے انتخابات میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا او رنو منتخب اراکین کو مبارکبادی پیش کی۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی اگلی نشست 22فروری یعنی اگلے سنیچر کو منعقد ہونے والی ہے جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ جس کے بعد صدر کو مزید تین اراکین کے انتخاب کا حق حاصل ہوگا۔
Share this post
