بھٹکل07؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) سوسالہ قدیم تعلیمی ادارے انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی پروگرام میں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت شرکت کررہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع مذکورہ ادارہ کے صدر جناب مزمل قاضیا نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں اس کے افتتاحی پروگرام کا آغاز ہوا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ سال بھر اس کی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا لیکن کوویڈ کی وجہ سے اس کا اختتامی پروگرام منعقد نہیں ہوسکا اب انتظامیہ نے طئے کیا ہے کہ یہ پروگرام 28 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ ہم نے اس پروگرام کے لیے کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا ہے۔
صدر نے انجمن کے مختلف شعبہ جات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انجمن گرلز اسکول کے پچاس سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع اس کی پچاس سالہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا-
Share this post
