بھٹکل :  انجمن کی مقامی 23نشستوں کے لیے انتخابات 19جنوری کو، واجب الاداء رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں حق رائے دہی سے ہوگا محروم

بھٹکل 02/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) ایک صدی سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دینے والے ادارہ، انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کی مقامی 23نشستوں کے لیے انتخابات ان شاء اللہ 19/ جنوری 2020بروز اتوار ہوں گے۔ اس بات کی اطلاع ناظم انتخابات محمد اسحاق شاہ بندری نے پریس ریلیز میں دی ہے۔ 
    دستورِ انجمن کے مطابق جس رکن کے ذمہ انجمن کی کوئی رقم واجب الاداء ہو تو ایسے رکن کو انتخابی کارروائی میں حصہ لینے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ 
   انہوں نے گذارش کی ہے کہ جن اراکین کے ذمہ ممبری چندہ یا کرایہ جات وغیرہ سے متعلق 30/ نومبر 2019تک اپنے ہر طرح کے بقایا جات انجمن آفس میں ادا کریں۔ بصورت دیگر وہ انتخابی کارروائی میں بحیثیت امیدوار، متحرک، مؤید حصہ لینے کا مجاز نہیں ہوگا اور اسے حق رائے دہی بھی حاصل نہیں ہوگا۔ 

Share this post

Loading...