انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے انتخابی نتائج کا کیا گیا اعلان، 23اراکین میں کئی نئے چہرے شامل، عوام کو وابستہ ہیں کافی توقعات

بھٹکل: یکم فروری 2020(فکروخبرنیوز)  بھٹکل کے سب سے قدیم تعلیمی ادارہ انجمن حامیئ مسلمین کی اگلی چار سالہ میعاد کے لیے انتخابات عمل میں آئے اور کل رات دیر گئے اس کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی 23سیٹوں کے لیے کل 51امیدواروں نے اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کیا تھا۔ جمعرات کے روز صبح ووٹنگ شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جملہ 641ممبران میں سے 532ممبران نے پولنگ میں حصہ لیا اور قریب 83فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
جمعہ کی دوپہر انجمن کے ایڈمسٹریٹیو بلاک میں ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا جو رات دیر گئے تک چلتا رہا۔ پل پل کی خبروں کی جانکاری کے لیے آن لائن ووٹنگ کی گنتی کی گئی۔ عوام کے لیے اسی بلاک کے اوپری ہال میں بندوبست کیا تھا جہاں اسکرین کے ذریعہ انتخابی نتائج پر وہ نظر رکھے تھے۔ دیگر لوگ بھی آن لائن انتخابی نتائج کے اپڈیٹس حاصل کررہے تھے۔  ایڈوکیٹ اور سابق جج جناب مزمل قاضیا صاحب 469ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہے۔ دوسرے نمبرپر جناب عبدالرحیم صاحب 463اور تیسرے نمبر پر جناب محمد صادق پلور صاحب رہے جنہیں 360ووٹ حاصل ہوئے۔ 
    نتائج کے منظرعام پر آنے کے بعد ہر طرف سے منتخب ممبران کے لیے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اس مرتبہ کئی نئے چہرے شامل ہوئے ہیں جن سے عوام کو کافی توقعات ہیں۔ ہر ایک نے انجمن کے نو منتخب ممبران سے یہ توقعات رکھی ہیں کہ وہ اس ادارہ کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی انتھک کوششیں صرف کریں گے اور نہ صرف پورے ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔ 

Share this post

Loading...