خواتین کے لیے اسی روز دوپہر دو بجے اصلاح معاشرہ کا پروگرام ہوگا جس میں مہمانِ اعزازی محترمہ رابعہ زوجہ عثمان صاحب اور محترمہ زینت رکن الدین ہوں گی ۔ اور اس موقع پر خطاب ڈاکٹر اسماء زہرہ (حیدرآباد) اور محترمہ ساجد النساء (ہبلی ) فرمائیں گی۔ 23؍ اگست بروز اتوار صبح دس بجے خواتین کے لیے عام اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مینا چنداور کر (وائس چانسلر کرناٹکا ویمنس یونیورسٹی ، وجئے پور ) ڈاکٹر عظمیٰ ناہید (ڈائرکٹر ا اقراء ایجوکیشن فاؤنڈیشن ممبئی ) اور مہمانِ اعزازی محترمہ رشیدہ باشاہ (سابق پرنسپل انجمن کالج فارویمن بھٹکل ) ڈاکٹر فرزانہ محتشم (انچارچ پرنسپل انجمن پی یو سی فارویمن بھٹکل ) ہوں گی۔ ملحوظ رہے کہ خواتین کے پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر فرزانہ محتشم کو بنایا گیا ہے۔
Share this post
