بھٹکل 09؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) انجمن گرلز ہائی اسکول نے اپنے تعلیمی میدان میں پچاس سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس کامیاب تعلیمی سفر پر انجمن گرلز ہائی اسکول نے پچاس سالہ تقریبات گولڈن جوبلی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7؍ جون 1971 میں اس اسکول کے قیام میں قاضیا حسن باپا صاحب ، عثمان حسن جوباپو اور جناب محی الدین مولانا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے اپنا بھرپور تعاون دیا۔ اسکول کے قیام کا سہرا مرحومہ رشیدہ باشاہ صاحبہ اور محترمہ رابعہ صاحبہ آپا کے سر جاتا ہے۔ ان باتوں کا اطلاع اسکول کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس میں دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الحمدللہ اس پچاس سالہ سفر پر مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
13 نومبر کو افتتاحی پروگرام ہوگا جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی محترمہ شیرین سلطانہ (ایجوکیشنٹ سکریٹری اے ایم پی بورڈ تمل ناڈو) مہمانِ اعزازی کے طور پر محترمہ رحیمہ (ایم بی بی ایس ، ڈی وی ڈی ، ایم ڈی ، ڈی این بی ، ایف آر سی پی ، پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ڈرماٹولوجی گورنمنٹ میڈیکل کالج کوزیکوڑے ، کیرالا) شرکت کررہی ہیں۔
14 نومبر کو الومنی ڈے منعقد کیا جائے گا جس میں انجمن گرلز اسکول کی تاریخ بیان کی جائے گی اور ہماری وہ سابقہ معلمات جنہوں نے دس سال سے زائد اپنی خدمات دی ہیں انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کوویڈ کی وجہ سے دو سال سے بتولِ انجمن اور ٹاپرس کو انعامات نہیں دیئے ہیں وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ اس پروگرام کی خصوصیات یہ ہوں گی کہ اس میں کوئز مقابلہ ہوگا ، نوائطی اسٹینڈ اپ کوامیڈی (نوائطی میں تفریحی پروگرام) ، جو معلمات انجمن میں اپنی خدمات دے رہی ہیں ان کا ٹیلنٹ شو بھی منعقد کیا جائے گا۔
الومنی ڈے پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نوہا فاطمہ (ایم بی بی ایس ، ایم ڈی) ، مہمانِ اعزازی کے طور پر محترمہ زینت آپا (عالمہ جامعات الصالحات بھٹکل ) محرمہ رئیسہ شیخ پرنسپال انجمن کالج فار ویمن بھٹکل ، محترمہ شہناز جوکاکو پرنسپال الفطرہ اسکول بھٹکل) شرکت کررہی ہیں۔
اس پروگرام کی آخری نشست 8 جنوری کو منعقد ہوگی جس کی تفصیلات سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
Share this post
