کامیاب طلباء کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ مینجمنٹ کوئز میں پہلا مقام بی کام سیکنڈ کے طالب کے علم سعدا صدیق اور بی کام فرسٹ کے طالب علم شریف قاضیا نے حاصل کیا ، رپورٹنگ ڈرافٹنگ میں پہلا مقام بی کام سیکنڈ کے طالب علم اسامہ طاہر حاجی فقیہ اور بی کام فرسٹ غسّان محتشم نے جبکہ دوسرا انعام بی کام فرسٹ کے ربیع رکن الدین اور نہال قاضیا نے حاصل کرتے ہوئے کامیابی درج کرائی ۔ بیسٹ مینیجر میں بی کام فائنل کے طالب علم احمد دامودی نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ اس اچھی کارگردگی پر انجمن کے ذمہ داروں ، مہتمم اور اسٹاف نے خصوصی مبارکبادی پیش کی ہے ۔
لاکھوں روپیہ لوٹنے کے بعد عورت کا دن دہاڑے قتل
منگلور 09؍ فروری (فکروخبرنیوز) کوئی گڈے کے کوڈ دبّو نامی مندر کے قریب مقیم عورت کا لٹیروں کی جانب سے گلا دبوچ کر قتل کرنے کے علاوہ لاکھوں روپئے کے زیورات لوت کر فرارہونے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔اطلاع کے مطابق مہلوک عورت کی شناخت سومتی پربھو (62) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق سومتی پربھو اکیلی گھر میں رہتی تھی جبکہ اس کی ملکیت والا ایک گھر کرایہ پر دیا گیا ہے۔ شادی شدہ بچے اسی شہر میں دور رہتے ہیں ۔ کل رات آٹھ بجے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کرایہ کرایہ دار پڑوسی وجہ پوچھنے کے لیے آئے تو عورت کو مردہ حالت میں پایا ۔عام عوام کی مدد سے پولس کو خبر کردی گئی۔ پولیس کمشنر آر ہتیندرا اور اے سی پی روی کمار کی قیادت میں سورتکل پولیس چھان بین کررہی ہے ۔قتل کے لیے استعمال کی گئی چھری موقع واردات سے حاصل کرلی گئی ہے ۔ گھر سے قریب پانچ سے چھ لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ لیے جانے کی بات بتائی گئی ہے ۔ مقامی عوام کے مطابق کل ڈھلتے شام دو اجنبی لوگوں کو شہر میں گھومتا ہوا دیکھا گیا ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔
Share this post
