مارکیٹنگ یونٹ میں ذمہ دار مراد ادیاور ، قوسین نائطے ، علی مرتضیٰ، محمد رفیق اور محمد غسان تھے جس میں پہلامقام جین یونیورسٹی بنگلور کے سید فراز اور کریتارت اوردوسرا مقام انجمن بی بی اے کالج ابراہیم سالف اور سالف احمدنے حاصل کیا ۔ ہیچ آر (ہیمون ریسورس )یونٹ میں ذمہ دار زہیر ایس بی ، ثوبان نائطے ، محسن جاکٹی اور سید ارفا مالکی تھے جس میں پہلا مقام کرن بورا جین یونیسورسٹی بنگلور اور دوسرام مقام بی بی اے کالج کے راحل نے حاصل کیا ۔ ریل ورلڈ یونٹ کے ذمہ دار مصعب عابدہ ، اسامہ طاہر ، غفران شیخ اور شارف قاضیا تھے جس میں انجمن بی بی اے کالج کے محمد اعظم صدیقی نے پہلا مقام اور دوسرا مقام جین یونیوسٹی بنگلور کے فاضل نے حاصل کیا ۔ الٹی میٹ ٹاسک یونٹ کی ذمہ داری عبداالبدیع شاہ بندری ، شہباز حسین ، نائف علی بابو اور رافی جبالی تھے جس میں انجمن بی بی اے کالج کے سلطان مرزا اور دوسرا مقام میسور ودیا ورتکا کالج کے ہریش نے حاصل کیا ۔ جنرل چمپین شپ میں پہلا مقام جین یونیورسٹی بنگلور اور دوسرا مقام انجمن بی سی اے کالج نے حاصل کیا ۔ فیسٹ کے درمیان حاضرین کو اجلاس سے جوڑے رکھنے اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مزاحیہ نشست کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کے ذمہ دار سہیل ملا اور نبیل پٹیل تھے جس میں پہلا مقام ذوالفقار علی پاشا اور محمد عرفات اوردوسرا مقام غفران اور انس پلور نے حاصل کرتے ہوئے فیسٹ کو خوبصورت رنگ دیا ۔ واضح رہے کہ افتتاحی نشست کا آغاز ابراہیم خلدون کی تلاوت سے ہوا ۔ اس پروگرام کا انعقاد کرنے میں جناب پروفیسر ساحل احمد اور محمد ربیع رکن الدین نے اہم رول ادا کیا ہے ۔
طلباء تعلیمی میدان کے ساتھ سماجی میدان میں آگے بڑھیں : پروفیسر مشتاق
اس فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں مختلف مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اس موقع پر انجمن انجینئرنگ کالج کے وائس پرنسپال پروفیسر مشتاق بھاوی کٹے نے کہا کہ طلباء خود کو ہرمیدان میں آگے رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف بھی دھیان دیں۔صلاحیتوں کو اُبھارنے اور اچھاانسان کہلانے میں یہ چیزیں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ موصوف نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جو طلباء کی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے لاسکیں دورِ حاضر کی ضرورت ہے۔مستقبل سے جڑے رہنے کے لیے تعلیمی اور عملی میدان سے جڑے رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کالج کے ذمہ داران اور طلباء کو خصوصی مبارکبادی بھی پیش کی ۔ انجمن پی یو کالج کے پرنسپال پروفیسر آربی جاگیردار نے کہا کہ موجودہ دور مسابقاتی ہے ۔تعلیمی میدان میں ہرایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہتا ہے ایسے حالات میں محنت و جہد طلباء کے لئے ضروری بن جاتا ہے ۔تجارتی ادارے اور کمپنیاں روزگاری فراہم کرنے کے لیے صرف نتائج پرنظر نہیں رکھتی اسی لئے تنظیمی صلاحیتیں اور لوگوں سے میل جول کا ہونا بھی لازمی ہے ۔ان مہمانوں کے علاوہ انجمن کے ذمہ داروں میں انجمن کے سکریٹری جناب جوکاکو عبدالرحیم ، قاسمجی محمد انصار اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور تعلیمی اور سماجی خدمات میں بھی آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔
بس کا پہیہ پھٹنے کی وجہ سے بے قابو بس حادثہ کی شکار
چھ سوار زخمی : ڈرائیور کی حالت نازک
کنداپور 12؍ مارچ (فکروخبرنیوز) کنداپور سے بیندور کی جانب آرہی ایک نجی بس اہم شاہراہ داری مکی نامی علاقے کے قریب اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب اس کے سامنے والا پہیہ پھٹ گیا ۔ اطلاعات کے مطابق پہیہ کے پھٹنے کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر جنگلاتی علاقے میں الٹ گئی جس کی وجہ سے چھ مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں بس ڈرائیور داراناتھ سخت زخمی حالت میں منیپال میں زیر علاج ہے ۔ ڈرائیور کے علاوہ دیگر زخمیوں کی شناخت نرمسہا موگیر (45) رگو (28) دیوداس (35) ریشما (20) اور لکشمی (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔یہ کنداپور کے مختلف بجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہے ۔
![]()
Share this post
