انجمن ڈگری کالج بھٹکل میں سالانہ اجلاس کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

امسال یونیورسٹی بلو کا لقب پانے ولے طالبِ علموں کو اعزاز سے نوازاگیا جس میں عبدالبدی ،جاسم ، صفوان اور ابرار نامی طلباء ہیں جنہوں نے اپنے تعلیمی ادار کو نام روشن کیا تھا، اس موقع پر ڈاکٹر کے سی نذیر احمد اور ہندی ڈیپارٹمنٹ اور شیخ علی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب ایس ایم سید عبداالرحمٰن باطن نے اس سالانہ خوبصورت اجلاس کی صدارت کی۔ 


سافٹ ویر انجینئر نے والدین سمیت بہن بھائیوں کو زخمی کرکے خودکشی کرلی 

بڈی ایڈکا (کاسرگوڈ ) :17اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں بڈی ایڈکا نامی علاقے ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان سافٹ ویر انجینئر اپنے والدین سمیت بہن بھائیوں کو سخت زخمی کرنے کے بعد خود پھانسی لے کر خودکشی کرلی ،بتایاجارہاہے کہ اس نوجوان آئی ٹی پروفیشنل ہے جس کا نام اشون ہے جو بنگلور کے ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ، حملہ کرنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ، اتوار کی صبح اچانک یہ گھر میں داخل ہوتے ہی تیز دھار ہتھیار سے ماں لتا، باپ سری ہری کلو رایا، ،بہنوں میں سے سوگونا، وناجاکشی، اور سوما پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا، گھر میں چیخ و پکار کو سن کر پڑوسی دوڑ کر آئے اور فوری تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جانے کے بعد منگلور کے ایک نجی اسپتال کو پہنچایا گیا، خبر پاتے ہی پولس گھر پہنچی تو ملزم اشون موقع واردات سے فرار ہوچکا تھا، کچھ دیر کی چھان بین کے بعد گھر سے تھوڑے فاصلے پر اس کے لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ،۔ جب کہ لوگوں کا ماننا ہے کہ اشون کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ 

Share this post

Loading...