انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کی تیاریاں مکمل ، بروز سنیچر مشہور عالم دین مولانا غلام احمد وستانوی کے ہاتھوں ہوگا افتتاح

 

بھٹکل 02؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ کل بروز جمعرات انجمن آباد سے ٹھیک دو بجے جلوس نکلے گا جہاں سے وہ شمس الدین سرکل کے بعد اہم شاہراہ سے سلطانی محلہ ، شوکت علی روڈ اور مین روڈ سے ہوتے ہوئے انجمن گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں شرکت کے لیے پہلے ہی انجمن نے دکاندانیں بند رکھ کر اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
افتتاحی پروگرام بروز سنیچر صبح ساڑھے نوبجے انجمن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جس میں مشہور عالم دین مولانا غلام احمد وستانوی صاحب کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح ہوگا۔ اسی پروگرام میں عزت مآب وزیر اعلیٰ کرناٹک کمارا سوامی بھی شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ وزیر انچارج آر وی دیش پانڈے ، وزیر برائے حج ضمیر احمد خان ، سرسی کے سابق ایم ایل اے وشویشور ہیگڈے ، انجمن کے طالب علم اور موجودہ بھٹکل کے ایم ایل اے سنیل نائک اور سابق ایم ایل اے منکال وائدیا کے علاوہ دیگر اہم اور مؤقر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ 
انجمن کے ذمہ داروں نے تمام لوگوں نے جلوس کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Share this post

Loading...