انجمن بوائز اسکول بھٹکل کے محمد نوح ابن اشرف جمی کو ملا وقارِ انجمن کا خطاب

bhatkal, bhatkal Anjuman, Anjuman Hami e Muslimeen, viqare anjuman, muhammed nooh ahsraf jimmi

بھٹکل 28؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) اجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل کا سالانہ جلسہ آج صبح منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے ہونہار طالب علم محمد نوح ابن اشرف جمی کو انجمن کا باوقار اعزاز ‘‘ وقارِ انجمن’’ سے نوازا گیا ، عبدالقوی ابن ارشاد عبدالرحیم تروچنا پلی اور ابوبکر فیضان ابن فیاض احمد کو سلور میڈیا دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے سخت محنت اور مشقت ضروری ہے، اسی طرح تعلیم کے ساتھ انسانیت کا بھی درس دیا جانا چاہیے تاکہ ان کے سامنے انسانیت کی خدمت کا شوق پیدا ہو ۔ اور یہ اصول ہے کہ انسان جس چیز کے لیے محنت کرتا ہے وہی چیز اس کو حاصل ہوتی ہے۔ مولانا نے اخلاصِ نیت پر کامیابی کا دارومدار قرار دیا اور کہا کہ انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہی میں شمار ہوگی۔

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے خازن جناب جیلانی محتشم نے کہا کہ طلبہ اپنے مستقبل کو سامنے کر اپنے میدان کا انتخاب کریں۔ اس کے لیے طلبہ کی کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریں ، انہوں نے کنڑا زبان پر خاص توجہ دینے اور طلبہ کو سول سرویس امتحانات کی تیاری کرنے کی بھی نصیحت کی۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب صدر جناب ڈاکٹر زبیر کولا نے موبائل کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔

انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب نے اپنے خیال کا اظہار کیا ، سالانہ رپورٹ اسکول کے صدر مدرس حافظ عبداللہ رکن الدین نے پیش کی ۔  پروگرام کی صدارت انجمن کے نائب صدر جناب محمد صادق پلور نے پروگرام کی صدارت کی۔

اسٹیج پر انجمن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔  

Share this post

Loading...