تعلقہ سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں انجمن اور علی پبلک اسکول کی بہترین کارکردگی ، دو طلباء ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب

 

بھٹکل 27؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور علی پبلک اسکول بھٹکل کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔ فکروخبر کے مطابق تعلقہ کے شریولی ہائی اسکول شرالی میں گذشتہ روز پرتیبھا کارنجی کے انعقاد کیا گیا جس میں مرڈیشور، شرالی ، تینگن گنڈی ، پرورگاہ سمیت شہر کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اپنی اسکولوں کی نمائندگی کی۔اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم خبیب ابن مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے اردو تقریری مقابلہ میں اول مقام حاصل کیا تو وہیں علی پبلک اسکول کے طالب علم عمیر حافظ ابن مولانا عبدالباسط حافظ ندوی نے قرأت مسابقہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح یہ دونوں طالب علم ضلعی سطح کے مقابلوں کے منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح علی پبلک اسکول بھٹکل کے طالب علم محمد سلیم ابن عبدالباری رکن الدین نے غزل مقابلہ میں دوم مقام حاصل کیا ہے ۔ دونوں اداروں کے ذمہ داروں اور اساتذہ نے مذکورہ طلباء کو اسکول کا نام رشن کرنے پر خصوصی مبارکبادی پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...