انجمن کے سابق صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو امریکہ میں انتقال کرگئے

abdurraheem jukaku bhatkal


بھٹکل :  یکم مارچ 2021 (فکرو خبر نیوز) انجمن کے سابق صدر جناب عبد الرحیم جوکاکو صاحب امریکہ میں انتقال کرگئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
موصوف مرحوم کچھ مدت سے امریکہ میں مقیم تھے۔ کچھ دن سے ان کی طبیعت بہت ہی ناساز چل رہی تھی اور دیر رات یہاں خبر ملی کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہے۔
شہر کا مشہور عصری تعلیمی ادارہ انجمن حامئ مسلمین کے وہ صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ اسی ادارہ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔
ان کے دور میں انجمن نے بڑی ترقی کی اور انجمن کا صد سالہ اجلاس بھی انہی کے عہد میں منعقد ہوا۔
کچھ مدت قبل اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے دبئی تشریف لائے  تھے جہاں فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے ان کا تفصیلی انٹرویو لیا تھا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف نشیب و فراز کا تذکرہ کیا ہے۔

دیکھیے فکروخبر کی خصوصی ملاقات۔

Share this post

Loading...