انجان نامعلوم افراد کی جانب سے منگلور کے تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی: (مزید ساحلی خبریں)

اوراس پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی، بتایا جارہا ہے کہ اس معاملہ کو دیکھتے ہوتے موقع پر موجود مقامی لوگ اس کی مدد کے لئے پہنچے توچاروں وہاں سے فرار ہو گئے ،شیٹی نے دھمکی دینے والوں میں چار افراد کا نام لیا ہے ،گنیش مقیم کیپو ،یوگیش مقیم دیوسیا ،مہا بلا مقیم کولیا ،ونود مقیم النگر ،پرانی دشمنی کے چلتے دھمکی دئے جانے کی بات کہی جا رہی ہے، وٹل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے 


پانی پینے کے بہانہ سے گھر میں داخل ہو کرزیورات لوٹنے والا شخص گرفتار 

منگلور : 30 ؍اکتوبر (فکروخبر نیوز) گھر میں گھس چوری کی واردات انجام دینے کے الزام میں پولس کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے پاس سے 92800کی مالیت والی سونے کی ہار بھی یہ واردات منگلور جنوبی پولس تھانہ حدود میں آنے والے علاقہ گریگڈا میں پیش آیا ،گرفتار شدہ شخص کی شناخت کنداپور کے رہائشی منجوناتھ (40) کے طور پر کی گئی ہے ،،خاتون (جیاشری) نے پولس تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ایک انجان شخص پانی پینے کے بہانہ سے گھر میں داخل ہوا ،پانی لانے کے لئے جیسے ہی باورچی خانہ گئی تو اس نے موقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے قریب ایک لاکھ کی مالیت کے سونے کے زیورات والی بیگ لے کر رفو چکر ہوگیا ، جیاشری کی جانب سے درج کرائی رپورٹ کی بناء پر پولس انسپکٹر بیلی اپاکی قیادت والی ٹیم نے شہر کے پرانے بس اڈہ سے چور کو دھر دبوچ لیا اور ساتھ ہی اس کے پاس سے 32 گرام والے سونے کا زیور بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے

Share this post

Loading...