بیلتنگڈی کے سابق بی جے پی صدر رنجن جی گوڑا یکم اپریل کو کانگریس میں ہورہے ہیں شامل

بیلتنگڈی 31؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے مقامی بی جے پی لیڈر رنجن جی گوڑا نے اپنی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یکم اپریل سے کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آئیون ڈیسوزا نے دی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رنجن گوڑا نے بیلتنگڈی یونٹ کا سابق صدر تھا جس نے 2013میں کانگریس امیدوار وسنت بنجارا کے خلاف انتخابات لڑا تھا، بی جے پی کے نظریات سے اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کانگریس میں شمولیت کا ارادہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ اس کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد بھی کانگریس میں شامل ہورہی ہے۔ رنجن کا استقبال بیلتنگڈی میں یکم اپریل کو منعقد ہورہی ہے ایک ریلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ بی جے پی کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں ، آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی دو سو سے زائد سیٹوں پر قبضہ جمائے گی ۔

Share this post

Loading...