کاروار17؍اپریل2024(فکروخبرنیوز) ہزاروں حامیوں کے درمیان اترکنڑا لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
جلوس کا آغازکاروار کے ہینجانائک سرکل سے ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتار ہوں امبیڈکر سرکل پہنچا جہاں انہوں نے جم غفیر کے سامنے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال رکن اسمبلی رہتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کتور خانہ پور کے لوگ ابھی تک بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سے واقف بھی نہیں ہے اور نہ اس کا فوٹو تک دیکھا ہے۔
اس موقع پر کانگریس کے ضلعی لیڈران میں سابق وزیر آر وی دیش پانڈے ، ودھان پریشد رکن بی کے ہری پرساد ، ضلع انچارج وزر منکال وئیدیا ، رکن اسمبلی بھیمنّا نائک اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
