پولیس نے فوری طور پر فائربریگیڈ عملہ کو فون کیا جس نے پہنچ کر آگ بجھانے کوشش کی لیکن تب تک دفتر میں موجود تین کمپیوٹر ، سی سی ٹی وی کیمرہ کا سیٹ، میز کرسیاں اور کاروبار کے اہم اور ضروری کاغذات جل کر خاک ہوگئے تھے۔ دکان میں موجود سامان کی مالیت پانچ لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولس انتظامیہ کے فوری متحرک ہونے اورفائر بریگیڈ کے عملہ کے بر وقت پہنچنے سے آگ کامپلیکس میں موجود دوسری دکانوں تک نہیں پہنچ پائی ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا تاہم شاٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی انفال کاروبار کے ذمہ دار بھی موقعۂ واردات پر پہنچ گئے۔
Share this post
