انفا نے عسفا کو دھول چٹادیا :لائن ٹرافی 2015پر انفا کا قبضہ

عمران لنکا نے صرف 26گیندوں میں چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے جبکہ عبدالباری نے 42گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے۔ مرتضیٰ برماور نے بھی 21گیندوں میں دو چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 45رنز بنائے ۔ عسفا کی جانب سے تبریز نے تین اوور میں 32رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ عسفا کے بلہ بازوں میں کسی نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی ۔ عبدالواحد 6گیندوں میں 17رنز دے کر دانش سدی باپا کی گیند پر بولٹ آؤٹ ہوئے ، ریان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19رنز بنائے۔ انفا کے صائم ، عمران اور دانش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انفا نے عسفا کو 81رنوں سے شکست دے کر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمایا۔ آخری تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی بھکل رکن اسمبلی جناب منکال وائیدیا نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے ۔ ان کے علاوہ لائن اسپورٹس سینٹر کے صدر ابراہیم فکردے کے علاوہ فیڈریشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 
انعامات کی تفصیلات 
* ٹورنامنٹ میں اول مقام حاصل کرنے والی انفا کو ٹرافی کے ساتھ 50,000 روپئے۔ 
* ٹورنامنٹ میں دوم مقام حاص کرنے والی عسفا کو ٹرافی کے ساتھ 30,000روپئے۔ 
* مین آف سی سریز : نصر اللہ : ہونڈا ڈی او اسکوٹر 
* ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے مون اسٹار کے نصر اللہ عسکری کو اورینج کیپ سے نوازتے ہوئے ایک سو یو ایس ڈالر دئیے گئے۔ 
* ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے انفا کے عمران لنکا پرپل کیپ سے نوازتے ہوئے ایک سو یو ایس ڈالر دئیے گئے۔ 
* بیسٹ ڈی سی پلین ٹیم کا خطاب آزاد یوتھ کلب کے نام رہا جبکہ بیسٹ ڈی سی پلین کھلاڑی کا ایوارڈ عسفا کی جانب سے کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی اسماعیل شیخ کو دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس لائن ٹرافی 2015 کے لیے فکروخبر نے میڈیا پارٹنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیا، وہیں لائن ٹیم کی انتظامات، اور دورانِ کھیل پیش کئے گئے ڈسپلن کا انداز بھی قابلِ تعریف تھا جب کہ لائن ٹیم کے ذمہد اران نے فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن سے اجازت ملنے کے صرف ایک ہفتے میں پورے گراؤنڈ کو کھیل کے لئے تیار کیا گیا تھا،اس میں ٹیم کے کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پورے گراؤنڈ کو آٹھ دن کے اندر کھیل کے لئے تیار کردیا جو واقعیِ قابلِ تعریف ہے اور اس کے علاوہ لائن ٹیم شہر کی سب ے قدیم ٹیموں میں مانی جاتی ہے۔ 

Share this post

Loading...