ٹیپو جینتی تقریبات میں مجھے مدعو نہ کیا جائے : وزیر آننت کمار ہیگڈے نے چیف سکریٹری اور ڈپٹی کمشنران کو دی ہدایت

 

بنگلورو 04؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹک میں دس نومبر کو منائی جارہی ہے ٹیپو جینتی کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اس بیچ سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ اتحادی حکومت کے وزراء اس کو منانے کے لیے کسی کو بھی خاطر میں نہ لانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ بی جے پی اور اتحادی حکومت کے وزراء کے درمیان جاری زبانی جنگ کے درمیان مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے نے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر ٹیپو جینتی کی تقریبات میں اپنا نام شامل نہ کی صلاح دی ہے۔ اسی طرح اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کو بھی انہوں نے ایک خط لکھ کر تقریبات میں نام شامل نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ خبروں کے مطابق مرکزی وزیر نے بیلگام کے ڈپٹی کمشنر کو بھی خط لکھ کر اسی طری کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ سدارامیا حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ٹیپو جینتی تقریبات اب کرناٹک میں جاری کانگریس اور جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت نے بھی منانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بی جے پی رہنما اس کی پرزور مخالفت کررہے ہیں۔

Share this post

Loading...