کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایم پی آننت کمار نے جاری کیے ایک کروڑ روپئے

کاروار 31/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  بی جے پی کے قومی صدر نڈا کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری بیان جس میں ممبران پارلیمنٹ کو ان کے سالانہ فنڈ میں سے ایک کروڑ روپئے کیے جانے کے حکم کے بعد اب ممبرانِ پارلیمنٹ اپنے فنڈ میں سے فنڈ جاری کیے جانے کا اعلان کررہے ہیں۔ 
    اترکنڑا ضلع سے رکن ِ پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کی طرف سے جاری ایک خط میں اس کا اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک کروڑ روپئے ریلیز کررہے ہیں۔ 
    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملی اور سماجی تنظیمیں اور ملک کی مشہور شخصیتیں اپنے عطیہ جات کا اعلان کررہی ہیں۔ 

Share this post

Loading...