کاروار21؍جنوری2024 (فکروخبرنیوز) وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے کہا کہ آننت کمار کو بی جے پی کا ٹکٹ ملنا چاہیے جو آئین کی بات کرتے ہیں اور جمہوری نظام کی مخالفت کرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں مذہب کے چاہنے والے بہت ہیں ، ان کے جذبات سے کھیلنا اورسیاسی فائدہ اٹھانا بی جے پی کی سب سے بری صفت ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ماضی کی طرح فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی سرگرمیوں کا موقع نہیں ملے گا۔
انہوں نے ایم پی اننت کمار ہیگڈے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہچار سال تک عوام سے دوررہے اور جب انتخابات قریب ہوں تو جو لوگ سماج کی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی بات کرنے آتے ہیں انہیں دور رکھا جانا چاہیے۔
سدارامیا حکومت جیسا کہتی ہے وہ کر رہی ہے۔ میں گارنٹی پلاننگ کمیٹی کا وائس چیئرمین تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے سننے کے بعد ان کی ضروریات کے مطابق گارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا گیا جس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ حاصل ہورہا ہے۔
Share this post
