منگلورو 14 مارچ 2024: ڈی کے ضلع دلت تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی (سمانوایا سمیتی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اترا کنڑ کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کو گرفتار کرے اور ان کے 'ملک مخالف بیان' کے لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
یاد رہے کہ آننت کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دستور بدلنے کے لیے بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات یں 400 سیٹیں درکار ہیں۔
کنوینر ایم دیوداس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیگڑے کا بیان حماقت کے سوا کچھ نہیں ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈی ایس ایس قائدین دنیش ملور، سندر میرا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Share this post
