کاروار 11؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور اتراکنڑا سے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے نے راہل گاندھی پر سخت حملہ بولتے ہوئے ان کے گاندھی خاندان سے تعلق پر ہی سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب راجیو گاندھی کا قتل ہوا تھا تو اس وقت ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون لیتے وقت سونیا گاندھی نے راہل کا خون لینے سے منع کیا تھا اور بجائے اس کے جانچ کے لیے خون پرینکاگاندھی کا لیا تھا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ آننت کمار کے اس بیان پر سوشیل میڈیا پر کانگریس کے حامیوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی کڑی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی ہی کا مطالبہ کرنے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کانگریس کے صدر کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ ایک وقت میں ان سے ملاقات کے لیے وقت ملنا دشوار تھا آج وہ خود دیوے گوڑا کے گھر جاکر بیٹھ رہے ہیں۔
Share this post
