بیلگاوی 18ٖٖ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے پر یہاں کے گاؤں والوں نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خانپور شہر کے ہیرمنا ولی گاؤں میں ہیگڈے نے سرکاری لائبریری کے باہر ایک عوامی میٹنگ منعقد کی تھی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ انتخاب کے لیے کنویس کررہے تھے اور افسران نے ان کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیا ہے۔
انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق اس طرح کی میٹنگ منعقد کرنے کے لیے پولیس افسران کو پیشگی اطلاع دینی ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں وقت اور جگہ کی تعیین کے بارے میں بھی معلومات دینا ضروری ہے تاکہ وہ حفاظتی بندوبست کریں۔
واضح رہے کہ آننت کمار ہیگڈے ریاست کے اتر کنڑا ضلع سے بی جے پی کے امیدوار بتائے جارہے ہیں اور ریاست میں بھر میں وہ اپنی پارٹی کے لیے پرچار بھی کرتے ہیں۔
Share this post
