سرسی 16؍ اپریل 2019(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں انکم ٹیکس افسران کی چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ آج ہاسن اور منڈیا میں ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے قریبیوں کے گھروں پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی وہیں موجودہ ایم پی اور اترکنڑا حلقہ سے لوک سبھا کے لیے بی جے پی امیدوار آننت کمار ہیگڈے کے حامیوں کے گھر وں پر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں رو پئے ضبط کرلیے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سرسی کے چبگی نامی علاقہ کے بی جے پی کے ذمہ دار آر وی ہیگڈے اور شہر کے کے ایچ بی کالونی کے مقیم بی جے پی کے جنرل سکریٹری کرشنا ایسالے کے گھروں پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی اور لاکھوں روپئے ضبط کرلیے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ کئی دنوں سے ان کے گھروں پر گہری نظر رکھی گئی تھی۔ ہبلی اور گوا سے بغیر اطلاع کے انکم ٹیکس افسران سیدھے ان دونوں کے گھر پہنچے او رایک ہی وقت میں دونوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔
sources : Enadu
Share this post
