آننت کمار کے انتقال پر فیس پر متنازعہ تبصرہ کرنے والے گروپ ایڈمن کے خلاف معاملہ درج

منگلورو 12؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) فیس بک پیج پر مرکزی وزیر آننت کمار کے انتقال کی خبر پر متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگلورو مسلم نامی فیس بک پیج پر آج صبح مرکزی وزیر آننت کمار کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد ایک متنازعہ پوسٹ کیا گیا جس میں آننت کمار کو فرقہ پرست کہا گیا ہے اور اس میں مزید لکھا ہے کہ ملک کو تہس نہس کرنے والے دوبارہ پیدا نہ ہوں ، ایک اور پوسٹ میں ایڈمن نے عوام سے آننت کمار کے انتقال پر ماتم نہ کرنے کی درخواست کی ہے ، اس نے اڈوانی اور آننت کمار پر بابری مسجد کے موقع پر فساد اور کئی مسلمانوں کی موت کا بھی ذمہ داری کا الزام لگایا ہے ۔ منگلورو ساؤتھ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...