آننت کمار نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں نوکریوں کے بجائے تلواریں دے کرانہیں جیل بھیج دیا : آنند اسنوڈکر کا الزام

کاروار 31؍ مارچ 2019(فکروخبرنیوز) اترکنڑا لوک سبھا حلقہ کے لیے کانگریس او رجے ڈیس کے امیدوار آنند اسنوڈکر نے سرسی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کے موجودہ ایم پی آننت کمار ہیگڈے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی نے ضلع کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا ہے ۔ اب کی مرتبہ کانگریس او رجے ڈی ایس نے مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب جیتنے کے آثار بھی نظر آرہے ہیں ، اس لیے ہم مخالف پارٹی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسنوڈکر نے کہا کہ موجودہ ایم پی بڑا جذباتی شخص ہے ، اس نے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو نوکریاں دلانے کے بجائے تلواریں دیں اور انہیں جیل بھیجا، اس نے سپاری کی کھیتی کرنے والوں کو کچھ فائدے کاکام نہیں کیا۔ انہوں نے رائے دہندگان کا حساب لگاتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا اسمبلی انتخابات 2018میں کانگریس نے 4,30,000ووٹ حاصل کیے تھے اور جے ڈی ایس 1,50,000ہزار ووٹ حاصل کیے تھے ، اسے دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ بی جے پی مقابلہ سے باہر ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بیلگاوی ، کتور ، خانہ پور میں اتحادی پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں اور یہاں بی جے پی کی جیت ناممکن ہے۔ ضلع کانگریس صدر بھیمنا نائک نے کہا کہ کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ اور ضلع انچارج منسٹر آر وی دیش پانڈے نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ اسنوڈکر کو جیت دلانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ اس موقع پر دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...