ترقیاتی کاموں کے نام سے لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے : بھٹکل میں آنند اسنوڈیکر کا ریلی سے خطاب

 

بھٹکل 17؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحادی امیدوار آنند اسنوٹیکر نے آج بھٹکل میں اپنے انتخابی تشہیر کے دوران معمول کے مطابق آننت کمار ہیگڈے کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے گذشتہ پچیس سالوں سے ترقیاتی کام نہ کرنے کا الزام لگایا۔ آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ گذشتہ پچیس سالوں سے کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ہندو برادری کے لیے اس نے کچھ کیا ہے۔نہ سیاحت کے محکمہ میں کوئی ترقی ہوئی ہے اور نہ کوئی دوسرا ترقیاتی کام ، وہ اسکل ڈیولپمنٹ وزیر کا عہدہ گذشتہ دو سالوں سے سنبھالے ہوئے ہیں لیکن اس کے ذریعہ سے بھی کوئی کام نہیں ہوا ہے ، اس نے کام کیا تو وہ ذات پات اور مذاہب میں بانٹنے کا ۔ انہو ں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آپ کو جو بھی ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ وزیر انچارج آر وی دیش پانڈے کے ذریعہ کیے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جانا چاہیے۔ یہاں مجھے اچھا جواب مل رہا ہے میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ووٹ دے کر حلقہ کے ترقیاتی کام کو آگے بڑھائیں۔ 
وزیر انچارج آر وی دیش پانڈے نے ترقیاتی کام نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ ایم پی کو حلقہ کے لوگ اچھا جواب دیں گے۔سابق ایم ایل اے منکال وائیدیا نے آننت کمار ہیگڈے کو گھر بھیجنے کی بات کہتے ہوئے ترقی کاموں کے لیے راہ ہموار کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر تعلقہ کے جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری سمیت جے ڈی ایس اور کانگریس کے مقامی لیڈران موجود تھے۔

Share this post

Loading...