عمراسٹریٹ بھٹکل متاثرہ طالبہ کا طبی جانچ مکمل

طبی جانچ کے لئے متاثرہ طالبہ کے اہلِ خاندان کے ساتھ گئے ایک پولس افسرسے فکروخبر کی فون پر گفت وشنید کے بعد پولس افسر نے اطلاع دی ہے کہ منگلور کے ایک قریبی علاقے کے مشہور اسپتال میں طالبہ کا طبی جانچ کرایا گیا ہے۔طالبہ کے کپڑے وغیرہ محفوظ کرلئے گئے ہیں، تاکہ تحقیقات کئے جاسکیں ، فکرو خبر کے اس سوال پر کہ رپورٹ بحفاظت کہاں پہنچے گی تو انہو ں نے کہا کہ طبی جانچ کی رپورٹ چونکہ کیس کی اہم کڑی ہوتی ہے ، اس وجہ سے پولس میں ایک انوسٹی گیشن آفسر کو نامزد کیا جاتا ہے مگران کا نام ہم نہیں بتا سکتے ۔ اسپتال میں درج کردہ اسی انوسٹی گیشن افسر کے نام پر طبی رپورٹ موصول ہوگی،اس کے بعد ہی اگلی کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس اہم کیس کے پل کی پل کی خبر کے لیے فکرو خبر سے جڑے رہیں ۔

Share this post

Loading...