ماروتی کار اور پک اپ کے مابین تصادم ، ایک ہلاک

 

پتور 22؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ماروتی اومنی کا راور پک اپ کے درمیان پیش آئے حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی واردات مکوے مسجد کے قریب آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت کرشنا بھٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ویر منگلا کا مقیم ہے۔ اس حادثہ میں اس کا بیٹا اویناش بھٹ میں زخمی ہوا ہے جسے منگلوروکے ایک اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اونی کار پتور سے ویر منگلا جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی پک اپ سے ٹکراگئی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اومنی کار کے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور موقع پر ہی ایک شخص نے اپنی آخری سانس لی۔ پک اپ کے ڈرائیور ہوناپا گوڑا کو چوٹیں آئیں جو پتو رکے اسپتال میں داخل ہے۔

Share this post

Loading...