امن میں خلل ڈالنے اور نفرت کو ہوا دینے کے الزامات کا سامنا کررہے شرن پمپ ویل کے خلاف کارروائی پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

mangalore, sharan pumpwell,

منگلورو 20 اکتوبر 2023: کرناٹک ہائی کورٹ نے وشوا ہندو پریشد کے رہنما شرن پمپ ویل کے خلاف کارروائی پر روک جاری کر دی ہے جس کے خلاف پولس نے امن میں خلل ڈالنے اور نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

16 اکتوبر کو منگلا دیوی مندر میں نوراتری کے موقع پر شرن اور ان کے حامیوں نے ہندو لوگوں کے اسٹالوں پر زعفرانی جھنڈے لگائے تھے اور ہندوؤں کو صرف ہندوؤں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں سے خریداری کرنے کی کال بھی دی تھی۔ کئی ہم خیال تنظیموں نے اس کے خلاف ضلع انچارج وزیر دنیش گنڈوراؤ سے شکایت کی تھی۔

بعد ازاں پانڈشور پولیس نے شرن اور دیگر کے خلاف سوموٹو کیس درج کیا تھا۔ شرن نے اس کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا اور عدالت نے اب اسٹے جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کی طرف سے وکیل ارون شیام نے دلائل دیے۔

Share this post

Loading...