۱۳؍اگست ۲۰۱۷ء کو منعقد ہونے والے امن مارچ کی تیاریاں عروج پر

امن مارچ کو کا میا بیوں سے ہمکنار کر نے کے لئے جمعیۃ علماء ضلع دھو لیہ کا ایک موقر وفدمختلف مذاہب کے سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت کو یقینی بنا نے کے لئے الحاج غفران سینٹھ پو پٹ والے( نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ ) کی قیادت میں در بار صاحب گرو دوارہ ،دھولیہ کے گرو با با دہیرج سنگھ سے ملا قات کی اور امن مارچ کے تعلق سے تفصیلات سے آگاہ کیا ،سکھ سماج کے مذہبی رہنماء دہیرج سنگھ نے وفد کی بھر پور ستائش کی اور کہا کہ ایسے نا زک حالات میں اس طرح کے کام کی بہت ضرورت ہے آپ لوگ مبا رکباد کے مستحق ہیں اور اس پرو گرام میں اپنی شرکت کا تیقن دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔بابا دہیرج سنگھ اپنی پیرانہ سالی ار پیٹھ کے درد کے با وجود وفد سے تقریبا ایک گھنٹے تک تباد لہ خیال کیا ۔وفد میں شامل خدام جمعیۃمیں شیخ رستم ،راجو بھائی،عالمگیر ماسٹر،ہارون سر،حاجی انیس ملا سر ،جمیل احمد،عقیل ٹیلر،عبد الاحد اسعدی وغیرہ مو جود تھے۔ 

Share this post

Loading...