بنگلورو 18؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) راستہ کنارے کھڑی کی گئی ایک لاری سے ایمبولنس کے ٹکرانے کے نتیجہ میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی واردات انیکل میں آج صبح کے اوقات میں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انیکل پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آر آئی درج کی ہے کہ مدن مقیم ہسور ایچ 1اور این 1 کے مرض میں مبتلا تھا جسے بنگلورو کے نجی اسپتال میں منتقل کیا جارہا تھا۔ اس کے ساتھ ایمبولنس میں دو اور افراد بھی موجود تھے۔اسی دوران ایمبولنس کھڑی گئی ایک لاری سے ٹکراگئی۔ مہلوکین میں مریض بھی شامل ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ایمبولنس ڈرائیور نے جھپکی لینے سے یہ حادثہ رونما ہوا
Share this post
