بھٹکل 12؍ مارچ 2020(فکروخبرنیوز/موصولہ رپورٹ) الحمدللہ جامعہ کے مکاتب گزشتہ کئی سالوں سے مختلف انداز میں نو بہ نوع پروگرام پیش کررہے ہیں اور طلبہ و سرپرستوں کی توجہ مدارس کی طرف مرکوز کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہے ہیں۔۔
آج مکتب جامعہ نوائط کالونی میں منظم اندز میں الوداعی محفل سجا کر ان پروگراموں میں ایک اور پروگرام کا اضافہ ہوگیا۔۔یہ بات اور ہے کہ یہاں اس سے پہلے تک صرف الوداعی بیٹھک کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔
آج بروز جمعرات درجہ پنجم مکتب کے طلبہ کو درجہ چہارم مکتب کے طلبہ نے اپنے اعلی حسن انتظام کے ساتھ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔پنجم مکتب کے طلبہ نے بہترین انداز میں اپنے جذبات و احساسات کو پیش کیا جو واقعی قابل تعریف تھے۔
اس موقع پر پنجم والوں نے پورے درجے کی طرف سے بھی تاثرات پیش کئے ۔ جس میں مکتب اور مکتب کے اساتذہ کی خصوصیات اور صفات کا ذکر کرکے ہمیشہ اساتذہ کے دامن کو تھام کر اور مکتب سے رابطہ استوار کرکے زندگی گزارنے کا عہد کیا۔
درجہ چہارم والوں نے بھی جانے والے طلبہ کو الوداعی پیغام دیا۔ پھر استاد مکتب جامعہ نوائط کالونی مولانا جعفر صوان ندوی کی لکھی الوداعی نظم نے محفل کو خوب گرمایا۔
جناب صدر مدرس مولانا فضل الرحمن صاحب برماور ندوی کے دعائیہ کلمات پر آج کی اس خوبصورت بزم کا اختتام ہوا۔
Share this post
