الوفا چمپئن ٹرافی:شاہین مخدوم نے غوثیہ مرڈیشور( اے) کو اور لائن نے این ایس اے منکی کو چت کردیا

فاطمی اور الطاف نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ۔ فاطمی نے 66رنز بنائے اور الطاف نے 35رنز اسکور کیے۔ جس کے بعد سندیپ اور مفاد نے شاہین کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں بڑا تعاون دیا۔اس بڑے اسکور کے سامنے غوثیہ نے پہلے ہی گھٹنے ٹیک دئیے اور صرف 72رنز کے مجموعی اسکور پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ سندیپ کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ جس نے 35رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے لیے 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس میچ میں شاہین مخدوم نے کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا اور اپنی مخالف ٹیم کو سب سے کم اسکور پر آل آؤٹ کیا۔ دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں لائن نے این ایس اے منکی کو چھ وکٹوں سے ہرایا ۔ این ایس اے منکی نے ٹاس جیت پر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔ جس میں فرقان نے 45رنز جبکہ سفیان نے 43رنز اسکور کیے۔ جواب میں لائن نے اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 18.2اوور مکمل کیا ۔ نعمت اللہ نے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے اور حماد نے تیز رفتاری کے ساتھ صرف 18گیندوں میں 41رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ لائن کی جانب سے نسیم اور وسیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا انعام نعمت اللہ کو دیا گیا ۔ واضح رہے کہ لائن کے نسیم ٹورنامنٹ میں اب تک کے کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ وہ نیلی کیپ کے حقدار بن گئے۔ 
کل کا پہلا میچ کوسٹل گنگ اور اسفا کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوپہر میں میزبان الوفا کا مقابلہ سوپر اسٹار سے ہوگا۔ 

Share this post

Loading...