عمار اور محبوب کی جوڑی نے الوفا کی جیت میں اہم رول کردیا جنہوں نے بالترتیب 47 اور 39 رنز بنائے۔ الوفا نے یہ ہدف بیسویں اوور کی پہلی گیند میں حاصل کیا۔
آج صبح کے میچ میں حنیف آباد نے مون اسٹار کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے۔ مون اسٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 149بنائے جس میں نصر اللہ نے 57اور ذکوان کے 17رنز شامل ہیں۔ جواب میں حنیف آباد نے یہ ہدف انیسویں او ور میں حاصل کیا۔ مغیرہ نے بس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34رنز بنائے جبکہ سچن نے 27رنز کا تعاون دیا۔ بلہ بازی سے پچیس اور گیندبازی میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے ناصر کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
Share this post
