الوفا چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ اپنے منزل کی جانب گامزن

جواب میں سن شائن ٹیم 134رنز پرہی ڈھیر ہوگئی ۔ اس طرح اس میچ میں وائی ایم اے ایس نے 38رنز سے جیت درج کی ، اس میچ میں وائی ایم ایس اے کے گیند باز آفتاب اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کرلیا ۔ دوپہر کے میچ میں الاصلاح ولکی نے لبیک نوائط کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے 205رنز کا ٹارگیٹ دیا جس میں الاصلاح ولکی کے عاقب نے 24گیندوں میں 51رنز اور سلامی بلہ باز سلمان نے 45رنز بنائے۔ لبیک نوائط مقررہ بیس اوور میں اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 161رنز ہی بناسکی ۔ عاقب کو بہترین بلہ بازی کی وجہ سے مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ 
کل کا پہلا میچ مدینہ اور الفلاح کے مابین ہوگا اور دوپہر میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انفا کا مقابلہ شاہین مخدوم سے ہوگا ۔ 

 

بھٹکل : ساگر روڈ پر پیش آیا سڑک حادثہ : دو افراد زخمی 

بھٹکل 08؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) دو بائک کے آپسی تصادم کی وجہ سے پیش آنے والے سڑک حادثہ میں دوافراد کے زخمی ہونے کی واردات آج رات قریب سوا سات بجے کیسر گیدے کراس ، ساگر روڈ پر پیش آئی ہے ۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت گنپتی گونڈا (22) اور تمّپّا (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ گنپتی کے جسم پر گہرے زخم آئے ہیں جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے جبکہ تمپاّ کے پیر پر چوٹیں آئی ہیں ۔ پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔

IMG-20141208-WA0140

Share this post

Loading...