الوفا چمپئن ٹرافی :وائی ایم ایس نے ینگ اسٹار کو اور شاہین مرڈیشور نے الہلال کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

جواب میں ینگ اسٹار کی ٹیم کو اصغر نے اچھی شروعات دلائی اور ایک چھکہ اور پانچ چوکوں کی مدد سے 24گیندوں میں 37رنز بنائے لیکن اس کے بعد ینگ اسٹارکا کوئی بھی کھلاڑی وائی ایم ایس کی گیندبازی کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے اور پوری ٹیم 146رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی ۔ وائی ایم ایس کی جانب سے دانش نے چار اوور میں 17دے کر 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ینگ اسٹار کے گیند باز عبدالسبحان اپنے چار اوور میں 26رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ وائی ایم ایس کے ضیاء نے اچھی بلہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا ۔ اس میچ میں بطور مہمان خصوصی جناب جاوید آرمار نے شرکت کی تھی ۔ دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں شاہین مرڈیشور نے الہلال کے خلاف 209رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ شاہین مرڈیشو رکی شروعات بڑی اچھی رہی اور شروع کے چار اوور میں ان کے بلہ بازوں نے 58رنز جوڑنے میں کامیاب رہے ۔ بشیر نے بیس گیندو ں میں 30رنز بنائے۔ ہدایت مداس نے تیز رفتاری کے ساتھ صرف 12گیندوں میں 24رنزبنائے ۔اس میں ان کے تین چوکے اور دو چھکے شامل ہے ۔ الہلال کی پوری ٹیم مل کر بھی اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی اور صرف 125رنز پرڈھیر ہوگئی ۔ فضل نے صرف 25گیندوں میں 40رنز بنائے جبکہ گیند بازی میں انہوں نے چار اوور میں 23رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ دلچسپ بات یہ رہی ہے الہلال کے وکٹ کیپرکے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں نے گیندبازی کی لیکن فضل کے علاوہ کوئی بھی اچھی گیندبازی نہیں کرسکا ۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا حقدار صراط قرار دئیے گئے جس نے چار اوور میں 22رنز خرچ کیے اور تین وکیٹں حاصل کیں ۔ بطور مہمانِ خصوصی مولانا باشاہ علی نے اس میچ میں شرکت کی تھی۔ 


موبائیل فون چوری کرنے والا گرفتار 

موڈبدری 16؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو موبائیل دکان سے موبائیل فون کی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے واردات موڈبدری میں پیش آئی ہے۔ گرفتارشدہ نوجوان کی شناخت یوپی کے ضلع کشی نگر کے ساکن سنل (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے ایک دکان کا تالا توڑ کر قریب بیالیس ہزار کی ملکیت کے موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا ۔ جس کے بعد محمد اشرف نے اس سلسلہ میں موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ۔ د۔ پولیس کمشنرآنندا اور ایس آئی رمیش نے سویراج میدان کے قریب ایک شخص کو کالے رنگ کی بیگ اٹھائے جاتے دیکھا۔ جب پولیس نے تفتیش کی غرض سے اس کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے چوری شدہ موبائیل فون ضبط کرلیے ہیں ۔ 

Share this post

Loading...