الوفا چامپئن ٹرافی پانچواں دن : غوثیہ مرڈیشور کو اُسفا (بھٹکل) نے زیر کردیا

اپنے ہدف کا پیچھاکرتے ہوئے اُسفا نے چھ وکٹوں سے جملہ 16اُوور میں ہد ف کو چھولیا۔ اُسفا کے آل راؤنڈر اور سلامی بلاے باز منان نے گیندبازی کے ساتھ ساتھ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 62رن بنائے جب کہ کھیل کے دوران وہ زخمی بھی ہوئے مگر آخر میں واپس لوٹ کر بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہ مین آف دی میچ کے حقدار قرار دئے گئے ، اُن کا ساتھی کھلاڑی ریحان جس نے میچ کا کا رخ ہی بدل دیا پانچ چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 49رن بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔۔

کل کا پہلا میچ حنیف آباد (بھٹکل ) اور شاہین مرڈیشور اے کے مابین کھیلا جائے گا
جب کہ دوسرا میچ لائن (بھٹکل ) اور بینا وائیدیا کے مابین ہوگا

Share this post

Loading...