سوپر اسٹار نے 10اوور میں بآسانی اس ہدف کو پار کرلیا، اور وکٹ سے جیت حاصل کرلی، سلامی بلے باز حسین نے پچیس گیندوں میں 53اور تعظیم نے 34گیندوں میں 38رن بنائے اور حسین کو مین آف دی میچ دیا گیا، اسی طرح آج کا دوسرا میچ کوسٹل کنگ اور الوفا اے کے مابین ہوا، کوسٹل کنگ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 165 رن بنائے اس میں سلے بلے باز جگدیش نے پچیس گیندوں میں 35رن اور شکیل نے 31گیندوں میں 36رن بنائے ۔ عبدالباری نے 2اوور چار گیندوں میں 27رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔اس ہدف کو الوفا اے نے پوری کوششوں کے باوجود پار کرنہیں پائی ، اور 154رنوں پر ڈھیر ہوگئی ، عرفات کا 34رن بنانا اور عمار کا 61رن بناناٹیم کے لیے فائدہ نہیں پہنچا، عمار کو مین آف دی میچ دیا گیا۔
کل کے میچ اسد اللہ بالمقابل آر ایس اے منکی اور نوراسپورٹس بالمقابل میزبان ٹیم الوفا کے ہوگا
Share this post
