الوفا چمپئن ٹرافی کا بارھواں دن:شاہین مرڈیشور اور پرنس منکی نے جیت کے جھنڈے گاڑے

مدینہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مد مقابل ٹیم شاہین مرڈیشور کے لئے 138کا ہدف سامنے رکھا،سلامی بلے باز عزیر نے بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ اور56رن بنائے۔ جب کہ شاہین مرڈیشور کے گیندباز ہدایت مداس اور مدثر نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے دو دو وکٹ حاصل کئے، ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے شاہین مرڈیشور کے کھلاڑی ہدایت مداس نے طوفانی شروعات کی اور پھر 16گیندوں میں 33رن بنائے جب کہ مدنی نے 37رن اور سعد نے 36رن بنائے ، اور پورے 12اوور میں ہی ہدف کو چھولیا ، اس میچ میں مدنی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
کل کا پہلا میچ غوثیہ اے اور شاہین مخدوم اورلائن اور این ایس اے منکی کے مابین کھیلا جائے گا۔

Share this post

Loading...